ضلع کونسل سوات کیلئے 9 ارب 53 کروڑ 51 لاکھ 86 ہزار روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 19 آگست 2018ء) ضلع کونسل سوات کا 9 ارب 53 کروڑ 51 لاکھ 86 ہزار روپے کاٹیکس فری بجٹ پیش کردیا گیا۔ ضلع ناظم سوات محمدعلی شاہ نے مالی سال 2018-19ء کا بجٹ پیش کیا۔ بجٹ اجلاس ضلع کونسل ہال امانکوٹ میں زیر صدرارت سپیکر عبدالجبار خان منعقد ہوا ،جس میں ضلع کونسل کے اراکین اور ضلعی محکموں کے آفیسران نے شرکت کی۔ ضلع ناظم سوات نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ مالی سال 2018-19ء کے بجٹ میں ضلعی محکموں کی تنخواہوں کے لئے 8 ارب 66 کروڑ 2 لاکھ 58 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ضلعی محکموں کیلئے بغیر تنخواہوں کا بجٹ 36 کروڑ 78 لاکھ 9 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ایف سی ایوارڈ کے تحت ضلع سوات کو صوبائی حکومت سے متوقع طورپر ملنے والے حصہ کی مد میں ضلعی ترقیاتی بجٹ کے لئے 49 کروڑ 5 لاکھ 15 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ضلع کونسل گرانٹ کے لئے 1 کروڑ 66 لاکھ 4 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ مالی سال 2017-18ء کے غیر خرچ شدہ باقی ماندہ رقم میں سے تنخواہوں کے بغیر رقم 3 کروڑ 56 لاکھ 68 ہزار روپے ہیں اور ضلع کونسل سوات کا غیر خرچ شدہ رقم 87 لاکھ 83 ہزارروپے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں ضلعی محکموں کے 20,439 ملازمین کی تنخواہوں کے لئے 8 ارب 66 کروڑ 2 لاکھ 58 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ضلع ناظم سوات نے کہاکہ ضلعی حکومت کے ترقیاتی بجٹ کے لئے کل دستیاب وسائل کی رقم 1 ارب 1کروڑ 91 لاکھ اور 65 ہزار روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع کونسل کا چوتھا بجٹ متوازن اور عوامی بجٹ ہے۔اسے محدود وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے، جو حوصلہ افزا ہے۔ بجٹ پر بحث اب کل پیر کے روزہوگی جس کے بعد بجٹ کو منظور کئے جانے کا امکان ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More