ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیل کبل میں کھلی کچہری کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 27 آگست 2018ء) گزشتہ روز کانجو ٹاون شِپ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،جس میں تمام محکموں کے افسران کے علاوہ علاقہ کے بلدیاتی نمائندوں سیمت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کیں ۔اے ڈی سی سوات فواد خان نے متعلقہ حکام کے ہمراہ کانجو ٹاون شِپ اور نواحی دیہاتون کے باشندگان کے مسائل بغور سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ کھلی کچہری میں ٹاون شِپ کے باشندوں نے انتظامیہ کو اپنے کئی اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جن میں زیادہ تر کا تعلق ٹاون شِپ میں صفائی ، پانی، صحت ، ٹاون شِپ انتظامیہ کی طرف سے مسائیل،درختوں کی غیر قانونی کٹائی، اور سٹریٹ لائیٹس نصب کرنے سے متعلق سے تھے۔ اے ڈی سی سوات نے لوگوں کو یقین دلایا کہ انکی پیش کردہ شکایات اور مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جائے گا جس کیلئے متعلقہ حکام کوموقع پر ہی واضح ہدایات جاری کردیں گئیں۔ متعلقہ محکموں کے حکام نے بھی لوگوں کے مسائل، شکایات اور تجاویز نوٹ کئیں ، تاہم چیف سیکرٹری آفس کی طرف سے بنائے گئے آن لائن پورٹل کے ذریعے تمام مسائل، شکایات اور تجاویز متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کے لیے بھیج دیے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More