ڈرگ انسپکٹر سوات کے میڈیکل سٹورز پر چھاپے ، متعدد سٹورز سیل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 28 آگست 2018ء) سیدو شریف میں میڈیکل سٹورز پر ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے، جعلی ادویات کیخلاف کارروائی،متعدد میڈیکل سٹوروں کے لائسنس منسوخ، دکانیں سیل،گزشتہ روز جعلی ادویات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹرز مصطفی اور عمران الحق نے تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ سیدو شریف کے میڈیکل سٹورز پر چھاپے مارے، کارروائی کے دوران متعدد دکانوں میں دو نمبر ادویات کی موجودگی اور فروخت پر میڈیکل سٹورز کے لائسنس منسوخ کردئیے گئے، اور دکانیں سیل کردئیے، واضح رہے اس سے پہلے سوات میں اس قسم کی کارروائیاں بہت کم دیکھنے میں ملی ہیں جبکہ دو نمبرادویات کے ذریعے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف اس کارروائی پر عوام نے ڈرگ انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور مستقبل میں بھی اس قسم کے کارروائیوں کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More