مٹہ کے علاقہ بوڈیگرام میں شوہرسے گولی چل گئی، بیوی جاں بحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 29 آگست 2018ء) سواے کی تحصیل مٹہ کے علاقہ بوڈیگرام میں شوہرنے پستول صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چل جانے سے بیوی شدید زخمی ہوگئی جس کو طبی مداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مذکورہ خاتون چل بسی ، پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات سوات کے تحصیل مٹہ کے علاقہ بوڈیگرام میں مسمٰی درویزہ خان اپنے گھر میں پستول صاف کررہاتھا کہ اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجہ میں اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئی جس کو طبی امداد کیلئے مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن بعد میں زخمی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، ابتدائی بیان میں خاتون نے واقعہ کو اتفاقی قرار دے دیا تاہم پولیس نے رپورٹ درج کرلی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More