ڈی پی او سوات شکایات پر فوری کارروائی کریں، پبلک سیفٹی کمیشن سوات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 31 آگست 2018ء) پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس گل کدہ سیدوشریف میں چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں پولیس پلان 2018اور شہری تحفظ سے متعلق ڈی سی سوات پی ایم آر یو یونٹ کی طرف سے ارسال کردہ عوامی شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈی پی او سوات کو تمام موصولہ شکایات پر فوری کاروائی کی ہدایت کی گئی اور ان سے مطالبہ کیا گیا کہ اہل سوات کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت یقینی بنائی جائے اجلاس میں پولیس پلان 2018سے متعلق فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ فی الحال یہ تیاری کے مراحل میں ہے اسلئے اس بارے میں تمام امور پر آئندہ اجلاس میں بحث ہو گی اور اسی تناظر میں سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More