سوات یونیورسٹی کی جانب سے شجرکاری مہم کے تحت زیتون کی کاشت کاآغاز

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 01 ستمبر 2018ء) سوات یونیورسٹی کے زیراہتمام زیتون کی شجرکاری مہم کاآغازکردیاگیاہے اس سلسلے میں جمعہ کے روززیرتعمیرچارباغ کیمپس میں ایک تقریب منعقدہوئی جس میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجمال خان، اے سی چارباغ زوہیب حیات ، سنٹرفارپلانٹس سائنسزاینڈبائیوڈائیورسٹی کے ڈائریکٹرڈاکٹرحسن شیراورمحکمہ زراعت کے جان محمدسمیت دیگرفیکلٹی ممبران اورطلباء نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرنے کہاکہ سوات کی آب وہواز یتون کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے جس سے استفادہ کرکے خطیرزرمبادلہ کمایاجاسکتاہے انہوں نے کہاکہ سوات یونیورسٹی میں زیتون کی پروسسنگ یونٹ قائم کیاجائے گاجس کامقصدنہ صرف زیتون کی کاشت کوفروغ دیناہے بلکہ مقامی کاشتکاروں کوایک ایساپلیٹ فارم مہیاکرناہے جس کے ذریعہ وہ زیتون کی پیداوارسے خاطرخواہ آمدن حاصل کرسکے۔ پروفیسرڈاکٹرمحمدجمال نے کہاکہ مستقبل میں سوات یونیورسٹی مقامی صعنتوں کے ساتھ روابط قائم کرنے کیلئے بھی ضروری اقدامات اٹھائے گی تاکہ علاقے کی مجموعی ترقی میں یونیورسٹی اپناکرداراداکرسکے۔ تقریب سے اپنے خطاب میں اے سی چارباغ ۔۔۔ نے کہاکہ سوات یونیورسٹی کااقدام قابل ستائش ہے جس سے علاقے اوریہاں کے کاشتکاروں کی حالت زارپرمثبت اثرات مرتب ہوں گے تقریب سے سنٹرفارپلانٹس سائنسزاینڈبائیوڈائیورسٹی کے ڈائریکٹرڈاکٹرحسن شیراورمحکمہ زراعت کے جان محمد نے بھی خطاب کیاقبل ازیں وائس چانسلرنے دیگرمہمانوں کے ہمراہ شجرکاری مہم کاافتتاح زیتون کے پودے لگاکرکیااس موقع پرمہم کی کامیابی کیلئے دعابھی مانگی گئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More