کالام میں محکمہ موسمیات کے دفتر پر پولیس نے دھاوا بول دیا، عملہ کو یرغمال بناکر کر دفتر کو تالہ لگادیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 01 ستمبر 2018ء) ضلع سوات کے سیاحتی مقام وادی کالام میں واقع محکمہ موسمیات کے دفتر پر پولیس نے دھاوا بول کر عملہ کو یرغمال بنالیا اور سامان باہر پھینک کر دفتر کو تالہ لگا دیا۔ ہفتے کی صبح ایس ایچ او تھانہ کالام فضل ربی نے پولیس اور لیویز اہلکاروں کے ہمراہ اچانک موسمیات کے مقامی دفتر پر دھاوا بول دیا اور دفتر میں موجود عملہ کو یرغمال بنانے کے بعد توڑ پھوڑ کی۔ پولیس اور لیویز اہلکاروں نے دفتر کا سامان باہر پھینک کر دروازے کو تالہ لگا دیا ہے۔دفتر میں توڑ پھوڑ کے بعد مٹرالوجیکل سسٹم خراب ہوگیا جس کی وجہ سے ملک کے دیگر شہروں کے ساتھ موسمیاتی معلومات کا سلسلہ منقطع ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ایس ایچ او کالام فضل ربی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ موسمیات کا دفتر خالی کرایا گیا ہے اور یہ جگکہطاب پولیس کے زیر استعمال ہوگا۔محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق لینڈ ریونیو کے ریکارڈ میں مذکورہ دفتر 2002 سے قبل کالام پولیس کی ملکیت میان تھا تاہم 2002 میں تمام محکموں نے باہمی مشاورت کے بعد دفتر ہٰذا کو محمکہ موسمیات کو الاٹ کردیا تھا۔ اس الاٹمنٹ کا مقصد یہ تھا کہ کالام چونکہ ایک سیاحتی علاقہ ہے اور یہاں کے موسم سے دنیا کو آگاہ رکھنا ضروری ہے۔ یہاں سے موسمیاتی معلومات سیاحت کے فروغ کا باعث بنیں گی۔ذرائع کے مطابق 2002 سے متعلقہ دفتر محکمہ موسمیات کے زیر استعمال رہا تاہم اب اچانک ایس ایچ او نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اسلحہ کی نوک پر دفتر خالی کروا لیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More