درختوں کی کٹائی،سوال سوسائٹی کے احتجاج پر وزیر اعلیٰ کا نوٹس، ڈی ایف او سوات معطل جبکہ انکوائری کا حکم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 02 ستمبر 2018ء) سول سوسائٹی کا احتجاج ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا سیدو شریف سوات میں درختوں کی کٹائی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ کی چیف سیکرٹری کو ڈی ایف او سوات کو معطل کرنے اور فوری طور پردرختوں کی کٹائی روکنے کی ہدایت، وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر سوات کودرختوں کی کٹائی کے واقعہ کی انکوائری کی بھی ہدایت کردی،انکوائری جلد از جلد مکمل کرکے24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ درختوں کی کٹائی کے خلاف صوبائی حکومت کی مسلسل اور واضح ہدایات کے باوجود درختوں کی کٹائی ناقابل برداشت فعل ہے۔وزیر اعلیٰ محمود خان نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں درختوں کی کٹائی پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More