تبدیلی سرکار کو موقع دینگے کہ وہ اپنے وعدے پورے کرے، امیرمقام

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 03 ستمبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہناکر اب دکھائے۔ ن لیگ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کی ترقی اور یہاں کی عوام کی خوشحالی چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کو موقع دینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مالم جبہ میں اپنے رہائش گاہ پر ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں یہاں کی عوام نے پی ٹی آئی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کرکے تبدیلی کے نام پر ان کو ووٹ دیا ہے اور صوبے ، مرکز اور پنجاب میں ان کی حکومت ہے۔ اس لئے اب موجودہ حکومت سوات کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے اور یہاں کے عوام کی مشکلات کے لئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ چکدرہ ٹو فتح پور، بحرین ٹو کالام اور کالام ایکسپریس وے سمیت 220 کے وی گرڈ سٹیشن اور مردان مینگورہ سوئی گیس پائپ لائن منصوبہ ہماری حکومت کے کارنامے ہیں۔ اس کے لئے فنڈ فراہم ہوچکا ہے۔ اب موجودہ حکومت اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ان کو بروقت مکمل کرلیں، جب کہ گرڈ سٹیشن پر کام مکمل ہوچکا ہے لیکن اس کو چالو نہ کرنا تعجب کی بات ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More