محکمہ جنگلات نے اپنے قائم کردہ پانچ چیک پوسٹوں کو ختم کردیا،عوام میں تشویش

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 03 ستمبر 2018ء) ضلع سوات میں محکمہ جنگلات نے اپنے قائم کردہ 5 چیک پوسٹوں کو ختم کردیا ۔ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات نے ٹمبر سمگلنگ کی روک تھام کیلئے عرصہ دراز سے قائم پانچ چیک پوسٹوں بشمول فضاگٹ، جہان آباد، فتح پور، پیر کلے اور پانڑ کے فارسٹ چیک پوسٹوں کو ختم کردیا۔ ان چیک پوسٹوں سے عملہ کو بھی واپس بلالیا گیا ۔ اس سلسلہ میں محکمہ جنگلات کے کنزرویٹر یوسف خان سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے ان چیک پوسٹوں کے خاتمہ کی تصدیق کی اور کہا کہ پچھلے چند سالوں سے ان چیک پوسٹوں کی کوئی کارکردگی نہیں تھی، جس کی وجہ سے ان کو ختم کرکے جنگلوں کے قریب منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان چیک پوسٹوں کی کارکردگی صفر تھی اور ان کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا تھا۔ جبکہ محکمہ کے پاس سٹاف کی کمی ہے جس کی وجہ سے ان چیک پوسٹوں کے عملہ کو جنگلوں میں تعینات کیا گیا ہے، تاکہ جنگلات کی کٹائی میں کمی اور ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی ممکن ہوسکے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More