سبزی منڈی،جنرل بس سٹینڈ اور مذبحہ خانہ کو جلد ازجلد شہر سے باہر منتقل کئیں جائیں،کمشنر ملاکنڈ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 03 ستمبر 2018ء) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ نے سبزی و فروٹ منڈی، مذبحہ خانہ اور جنرل بس سٹینڈ کی منگورہ شہر کی حدود سے باہر منتقلی میں تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو اس ضمن میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے اور متعلقہ محکموں کا قبلہ درست کرنے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ انکی وجہ سے شہر کے اندر رش بے انتہا بڑھ چکا ہے اور شہریوں کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے منگورہ شہر میں صفائی اور آبنوشی کی صورتحال پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس سی اور میونسپلٹی کو اپنی کارکردگی میں نمایاں بہتری لانے کی تنبیہ جاری کی ہے وہ منگورہ شہر کی بیوٹی فیکیشن، فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مارکیٹ، سلاٹر ہاؤس اور جنرل بس سٹینڈ کی بیرون شہر منتقلی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فواد، ٹی ایم اے، ڈبلیو ایس ایس سی، مقامی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے کثیر تعداد میں شرکت کی کمشنر ملاکنڈ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مذبحہ خانہ اور جنرل بس سٹینڈ کی نئی عمارات مکمل ہونے کے باوجود مختلف حیلے بہانوں سے منتقلی سے گریز کیا جا رہا ہے جبکہ سبزی و فروٹ منڈی کیلئے غلط جگہ کا انتخاب کیا گیا اور بار بار کی ہدایات کے باوجود متعلقہ محکموں کی جانب سے اس سلسلے میں ٹھوس اقدام نہیں کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ رزق حلال کا تقاضا ہے کہ تمام محکمے اور حکام اپنے فرائض پوری تندہی سے انجام دیں اور دفاتر سے نکل کر عوام کے پاس جائیں اور انکے مسائل اور مشکلات کو سمجھیں سید ظہیرالاسلام شاہ نے شہر کی خوبصورتی و صفائی، فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مارکیٹ، سلاٹر ہاؤس اور جنرل بس سٹینڈ کی بیرون شہر جلد از جلد منتقلی کیلئے محکموں کیلئے ڈیڈلائن مقرر کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو موثر نگرانی میں انکی تکمیل کی ہدایت کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More