سود خوروں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن ،سات افراد گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 03 ستمبر 2018ء) سوات پولیس نے عوامی شکایات پر سود خوروں کیخلاف آپریشن شروع کردیا ہے اس مقصد کیلئے ضلع بھر میں سود خوروں کی تفصیلات مختلف ذرائع سے اکھٹی کی گئیں ہیں جو معصوم عوام کو سود کے جال میں پھنسا کر انکا استحصال کرتے ہیں اور ان سے ناجائز رقم بٹورتے ہیں گزشتہ شب سوات پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے ضلع کے مختلف علاقوں سے 7 سود خوروں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے مختلف لوگوں کو سود پر رقم دے رکھی تھی اور اب سود بڑھتے بڑھتے اصل زرسے بھی بڑھ گیا تھا تمام سود خوروں کے خلا ف سود ایکٹ 2016 کے تحت ایف آئی آردرج ہو چکے ہیں ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور نے اس با ت کا اعادہ کیا ہے کہ سود خوروں کے خلاف یہ آپریشن اس معاشرتی برائی کی بیخ کنی تک جاری رہے گا اور اس لعنت کا ضلع بھر سے مکمل خاتمہ کیا جا ئیگا ڈی پی او سوات نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں سوات پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ان ناسوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More