جیپ اور موٹر کار میں خوفناک تصادم،7 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 04 ستمبر 2018ء) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں پراڈو جیپ اور موٹر کار میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں سوار 7 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں گاڑیاں مخالف سمت سے آتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More