سوات میں 24 ستمبر سے انسداد پولیو کی ہمہ گیر مہم کا آغاذ کردیا جائیگا، ڈی سی سوات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 07 ستمبر 2018ء) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ چند روز قبل چارسدہ میں پولیو کیس سامنے آنے کے بعد سوات میں اس مہینے کی24 تاریخ سے انسداد پولیو کی ہنگامی اور ہمہ گیر مہم چلائی جائے گی اور تین روزہ مہم کی تکمیل پر چوتھے روز رات گئے تک کیچ اپ مہم بھی ہوگی تاکہ پانچ سال تک کوئی بچہ پولیو ویکسین کے بغیر نہ رہے انہوں نے متعلقہ تمام اداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ رواں پولیو مہم کے دوران ضلع میں سو فیصد ٹارگٹ کوحاصل کرنے کی کوشش کریں اُنہوں نے خبردار کیا کہ اس سلسلے میں عملے کی کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی وہ اپنے دفتر گل کدہ سوات میں انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرر ہے تھے اس موقع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر محمد فواد خان ، اسسٹنٹ کمشنر عرفان خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام سبحانی اور پولیو کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر لیاقت کے علاوہ متعلقہ محکموں کے دیگر ضلعی سربراہ بھی موجود تھے اجلاس کوبتایا گیا کہ ضلع سوات کی سات تحصیلوں اور 65 یونین کونسلوں میں 4 روزہ پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر چار لاکھ 85ہزار 5 سو 91 بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے جن کیلئے1596 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ لنڈاکی، شموزئی اور شانگلہ انٹری پوائنٹس پر تین شفٹوں میں خصوصی پولیو ٹیمیں مقرر کی جائیں جو مسافروں کے ہمراہ بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں اور واضح کیا کہ ضلع بھر میں تمام بچوں کو پولیوقطرے ضرور پلائے جائیں انہوں نے کہا کہ اگر ایک بچہ بھی قطرے پلانے سے رہ جائے تو ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں ہوسکتے اور اس ضمن میں تمام کوششیں بے سود ہوجاتی ہیں انہوں نے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے زیر تعلیم بچوں کی لسٹیں تیار کریں اورتمام ٹیمیں بھی کور ہونے والے بچوں کی کمپیوٹرائزڈ لسٹیں تیار کریں اور زیر ڈوز بچوں کی فیلڈ ہی میں تصدیق کریں ڈی سی سوات نے ای پی آئی ٹیموں کو کارکردگی کی تعریف کی جنہوں نے گزشتہ کے مقابلے میں کارکردگی بڑھائی ہے اُنہوں نے کہا کہ اس کا سہراای پی آئی کوآرڈینیٹر کے سر جاتا ہے اُنہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں بہتر کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کو نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹ دئے جائیں گے اور مہم کے دوران انہیں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر ہرقسم سہولت اور مدد فراہم کی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More