کمانڈر ملاکنڈ ڈویژن اعجاز اورڈی پی او شانگلہ رسول شاہ الیکشن کنٹرول روم کا دورہ

شانگلہ (زما سوات ڈاٹ کام ، 10 ستمبر 2018ء) کمانڈر ملاکنڈ ڈویژن اعجاز اورڈی پی او شانگلہ رسول شاہ خانPSP کا پولیس الیکشن کنٹرول روم کا دورہ ۔ تفصیلات کے مطابق کمانڈر ملاکنڈ ڈویژن اعجازاور ضلعی پولیس سر براہ رسول شاہ نے ری پولنگ 2018کے لئے تمام تیاریوں کا جائیزہ لیتے ہوئے پولیس الیکشن کنٹرول روم او ر قریبی پولنگ سٹیشنوں کا بھی دورہ کیا اور اور وہاں پر سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ ضلعی پولیس سر براہ شانگلہ رسول شاہ خان نے کمانڈر ملاکنڈ ڈویژن کو ری پولنگ2018 کے بارے میں پولیس الیکشن کنٹرول روم میں ری پولنگ 2018 سیکورٹی کے نسبت تفصیلی بریفنگ دی اور ان کو بتایا گیا کہ PK-23کو 05 زون میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر زون کو سیکٹروں میں اور سیکٹروں کو مزید سب سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہیں ۔PK-23میں کُل135 پولینگ سٹیشن ہیں جن میں انتہائی حساس18 ، حساس34جبکہ نارمل91 ہیں ۔تمام پولنگ سٹیشنوں پر سیکورٹی کے لئے آرمی جوانوں کے علاوہ انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر 1-1-15 پولیس نفری، حساس پولنگ سٹیشنوں پر 1-10 جبکہ نارمل پولنگ سٹیشنوں پر 1-8 پولیس جوانوں کو تعینات کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں فیمل پولنگ سٹیشنوں پر لیڈی پولیس کنسٹبلان جبکہ محکمہ صحت سےLHW اور LHVکی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں ۔ کنٹرول روم میں بریفنگ کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے واضح کیا کہ ہم نے پولنگ سٹیشنوں پر تعینات پولیس نفری کے انچارجان اور پریزائیڈنگ افیسران کے موبائل نمبرات کے علاوہ تھانے سے پولیس سٹیشن کا فاصلہ جات بھی تحریر کئے ہیں تاکہ ایمرجنسی کے صورت میں موقعے پر بروقت پہنچا جاسکے۔کنٹرول روم کے ملاحظہ کے بعد آرمی کے افیسران نے شانگلہ پولیس کے کاوشوں کو خوب سراہااور کہا کہ کنٹرول روم میں تعینات پولیس جوانان داد اور انعام دینے کے قابل ہیں ۔اس کے بعد دفتر ضلعی پولیس سر براہ شانگلہ میں ایک میٹنگ بھی منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں کمانڈر اعجاز نے پُل فروف سیکورٹی پر جوانوں کو شاباش دی اور کہا کہ پُر امن انعقاد ہمارے سب کی اولین ذمہ داری ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More