بارات میں شامل سوزوکی پک اَپ الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 10 ستمبر 2018ء)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ خریڑئی چم میں ملک گلاب شیر نامی شخص کی بیٹے کی شادی تھی اس موقع پر بارات میں شامل پک اپ درخت سے ٹکراکر الٹنے سے ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد بچے زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ بمقام خریڑئی چم میں بارات میں شامل ایک سوزکی درخت سے ٹکرار کر الٹ گئی جس میں سوزکی ڈرائیور سر فراز ولد شمریز خان سکنہ خریڑئی موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ سوزکی میں سوار متعدد بچے شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جان بحق ہونے والے شخص کی لاش بھی مٹہ ہسپتال لائی گئی تاہم بعد میں اپنے ورثاء کی حوالہ کردی گئی پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More