سوات کو سیاحوں کیلئے جنت بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی جارہی ہے، کمشنر مالاکنڈڈویژن

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 13 ستمبر 2018ء) ملاکنڈ ڈویژن خصوصاً سوات کو سیاحت کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر پرکشش بنانے کے لیے جامع حکمت عملی بنائی جارہی ہے تاکہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لوگ یہاں کی صحت افزا وادیوں ،قدرتی مناظر،سرسبز وشاداب پہاڑوں ،آبشاروں ،قدرتی جھیلوں اور چشموں کو دیکھنے آئیں سیاحت کے علاوہ شہری خوبصورتی پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے اس مقصد کے حصول کے لیے صوبائی حکومت کی ہدایت پر بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے شکل میں کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام شاہ نے پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98کے پروگرام “حال احوال د چاپیرچل ” میں کیا کمشنر نے بتا یا کہ سیاحت کا فروغ صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ ان کی اپنی ترجیحات میں شامل ہے اور کوشش ہے کہ ہر سال کوئی نہ کوئی نیا سیاحتی مقام تمام تر سہولیات کے ساتھ سیاحوں کے لیے کھولا جائے انہوں نے سوات میں مثالی امن وامان کے قیام کو پاک فوج اور عوام کے قربانیوں کا صلہ قراردیا ۔سوات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے کمشنر ملاکنڈ نے بتایا کہ ان کی بھرپور کوشش ہوگی کہ سوات کے لیے نئی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے تاکہ اس علاقے کو لوڈشیڈنگ سے چھٹکارا دلایا جائے انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام ہمیشہ سے امن پسنداور قانون دوست ہیں ور یہی وجہ ہے کہ اس علاقے سے واپڈا کو ریکوری بھی دوسرے علاقوں سے زیادہ ہوتی ہے اور بجلی چوری نہ ہونے کے برابر ہے ۔جنگلات میں اضافہ اور اس کے تحفظ کے بارے میں کمشنر نے بتایا کہ انہوں نے محکمہ جنگلات کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ گرین پاکستان منصوبے کے تحت زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دنیا میں تغیراتی تبدیلیوں سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ جنگلات لگانا ایک ہی مسلہ کا پا ئیدار حل ہے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ریڈیو پروگرام کے بعد خود بھی ریجنل انفارمیشن آفس کے احاطے میں شجر کاری مہم کے تحت پودا اگایا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More