سوات سمیت مالاکنڈڈؤیژن میں ٹیکس کے نفاذ بارے مراد سعید کریڈٹ لینے کی دوڑ میں شامل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 16 ستمبر 2018ء) سوات سمیت مالاکنڈڈؤیژن میں ٹیکس کے نفاذ بارے مراد سعید کریڈٹ لینے کی دوڑ میں شامل ،انہوں نے ائندہ پانچ سال ٹیکس لاگو نہ کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، بل میں مالاکنڈڈویژن بشمول سوات کو پانچ سالوں کیلئے ٹیکس فری قرار دینا اور بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی لانا شامل ہیں، تاہم عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹیکس سے پانچ سال کا استثنیٰ فاٹا انضمام کیساتھ ہی مل گیا تھا اگر مراد سعید واقعی کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ٹیکس کے نفاذ کو مکمل طور پر ختم کرنے اور ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت کو بحال کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ یاد رہے کہ مراد سعید نے الیکشن سے قبل مختلف انتخابی جلسوں میں یہ اعلان کیا تھاکہ منتخب ہونے کے بعد مالاکنڈڈؤیژن میں ٹیکس کا نفاذ ختم کردیں گے جبکہ “بجلی زما مرضی زما” کے نعرے کو بھی حقیقت کاروپ دینگے جس کیلئے انہوں نے ائندہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرار داد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے جو منظور ہونے کی صورت میں مالاکنڈڈؤیژن کو ائندہ پانچ سالوں کیلئے ٹیکس چھوٹ مل جائیگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More