مہوڈند کے قریب سیاحوں کی گاڑی دریا ئے سوات جاگری، چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 16 ستمبر 2018ء) سوات کے سیاحتی علاقہ وادی کالام میں مہو ڈنڈ کے قریب سیاحوں کی گاڑی دریا ئے سوات میں گرنے سے چار سیاح جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مہوڈنڈ جھیل سے کالام آنے والی سیاحوں کی گاڑی TZ 2704 چشمہ شفاء کے قریب گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں ریحان بٹ ولد محمد اشرف بٹ ، عاطف بٹ ولد محمد طفیل بٹ ، عمر نیاز ولد لیاقت نیاز سکنہ لاہور اور عمیر ولد چراغ الدین سکنہ مکانباغ مینگورہ بحق ہوگئے، جبکہ عمیر اشرف ولد محمد اشرف سمیت دو زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کا تعلق لاہور سے ہیں اور زخمی ہونے والے دو افراد کا تعلق منگورہ سے ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے کالام سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق پنجاب سے آنے والے سیاح مہوڈنڈ کی سیر کے بعد واپس کالام آرہے تھے کہ راستے میں موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈراائیور سے بے قابو ہوکر دریائے سوات میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پنجاب سے تعلق رکھنے والے چار سیاح دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ دو افراد جن میں گاڑی کا ڈرائیور جن کا تعلق سوات سے ہے، کو مقامی افراد نے زخمی حالت میں دریا سے نکال کر طبی امداد کے لئے کالام ہسپتال منتقل کردیا۔ رات گئے اور علاقہ میں موصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جاں بحق سیاحوں کا تعلق پنجاب کے کون سے علاقے سے تھا، تاہم علاقہ کے ڈی ایس پی پولیس نے چار سیاحوں کے جاں بحق اور دو افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More