خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف ایم پی اے فضل حکیم کا دبنگ ایکشن، مختلف پولیس اسٹیشنوں کا اچانک دورہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 16 ستمبر 2018ء) عوام میں خوف وہراس پھیلانے والوں کے خلاف ایم پی اے فضل حکیم کا دبنگ ایکشن ، مختلف پولیس سٹیشنوں کا اچانک دورہ، عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت، رات کو گھروں میں پتھر پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اجازت دیدی گئی ، جو بھی ملوث ہو ان کے خلاف کاروائی کرکے ان کے چہروں کو بے نقاب کیاجائے جو بھی اس کام میں مصروف عمل ہیں ان کے خلاف پولیس کو اپنے فرائض بطریق احسن اداکرنا ہوں گے۔ ان خیالات کااظہار ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم نے مختلف پولیس سٹیشنوں کے اچانک دورے کے موقع پر کیا ایم پی اے فضل حکیم نے تھانوں کاریکارڈ چیک کیا، اور پولیس کوہدایت کی کہ وہ ان لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں ، جو رات کے وقت گھروں میں پتھر پھینکنے میں ملوث ہیں اور علاقے میں خوف وہراس پھیلارہے ہیں ان نامعلوم افراد کو معلوم کرکے ان کے گردگھیراتنگ کیا جائے تاکہ عوام سکھ کاسانس لے سکے ، انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنانا پولیس کی ذمہ داری ہے لہٰذا پولیس بلاخوف وخطر کاروائی کریں۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ لوگوں میں خوف وہراس پھیلاکر لوگوں میں بے چینی پیداکریں انہوں نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے میں اپنابھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More