بحرین کے درال خوڑ کا پن بجلی گھر مکمل ، 36.6میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 17 ستمبر 2018ء) خیبرپختونخواحکومت نے توانائی کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبورکرتے ہوئے صوبے میں اپنے وسائل سے ضلع سوات میں36.6 میگاواٹ درال خوڑپن بجلی گھر کے منصوبے کو مکمل کرلیا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق درال خوڑ پن بجلی گھر سے پیدا ہونے والی سستی بجلی کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کردیا گیاہے منصوبے سے صوبائی خزانے کو1ارب20کروڑ روپے کی آمدن ہوگی محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو)کے چیف ایگزیکٹو آفیسرانجینئرسیدزین اللہ شاہ کے مطابق درال خوڑ ہائیڈروپاور پراجیکٹ 36.6میگاواٹ کو صوبائی حکومتی ادارے پیڈونے کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے ضلع سوات میں واقع درال خوڑ پن بجلی گھر دریائے سوات پر تعمیر کیا گیاہے جو پشاور سے 185 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔انہوں نے بتایاکہ درال خوڑپن بجلی گھر سے سالانہ کلین انرجی کے تحت سالانہ 154گیگاواٹ بجلی پیداکی جائے گی اور اس سے صوبے کوسالانہ 1ارب20کروڑ روپے کی آمدن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی توانائی دوست پالیسی کے تحت درال خوڑپن بجلی گھر کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کردیا گیاہے اورمنصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ درال خوڑ پن بجلی گھر کے علاوہ پن بجلی کے دیگر منصوبے بھی رواں سال بجلی کی پیداوارشروع کردینگے جس سے صوبے کو اربوں روپے کی آمدن متوقع ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More