سوات موٹروے دسمبر تک ہر قسم ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 17 ستمبر 2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوہ محمود خان نے سوات موٹر وے کا دورہ کیا اور ظلم کوٹ کے مقام پر سوات موٹروے ٹنل کا افتتاح کردیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سوات موٹر وے پر کام آخری مراحل میں ہے جبکہ موٹروے کو امسال دسمبر 2018 تک ہر قسم کی ٹریفک کیلیے کھول دیا جایئگا انہوں نے کہا کہ 81 کلومیٹر میں سے پچاس کلومیٹر کام مکمل ہوا ہے اس موقع پر وزیر اعلی محمود خان نے سوات موٹر وے ٹنل کا افتتاح بھی کردیا اس موقع پر ترجمان صوبائی حکومت شوکت یوسفزی بھی موجود تھے جنہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ملاکنڈ ڈویژن کی ترقی اولین ترجیح ہے اور سوات موٹر وے سے ملاکنڈ ڈویژن سیاحت کا حب بن جایئگا۔

Facebook Comments