ایم پی اے عزیز اللہ گران کا احتجاج رنگ لے آیا، کڈنی ہسپتال انتظامیہ کو ضلع بدر کرنے کا فیصلہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 18 ستمبر 2018ء) کڈنی ہسپتال میں بدعنوانیوں کے خلاف ایم پی اے عزیز اللہ گران کی قیادت میں احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ، مینگورہ خوازہ خیلہ سڑک بلاک، ٹائیرجلائے گئے، شدید نعرہ بازی ، ایم پی اے فضل حکیم ، انتظامیہ کا عزیزاللہ گران سے مذاکرات کامیاب ، آئندہ منگل تک کڈنی ہسپتال کی انتظامیہ کوضلع بدرکرنے کی یقین دہانی پر احتجاجی دھرناختم، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے منتخب ایم پی اے عزیز اللہ گران کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے کڈنی ہسپتال میں ہونیوالے مبینہ بدعنوانیوں پر کڈنی ہسپتال کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ ان کامطالبہ تھا کہ کرپشن ، بدعنوانیوں اورغیرقانونی بھرتیوں میں ملوث ایم ایس اور دیگر سٹاف کے خلاف فوری طورپرکارروائی کرکے ان کو ضلع بدرکیاجائے۔ انہو نے کڈنی ہسپتال کے مذکورہ ڈاکٹروں اورسٹاف کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے خوازہ خیلہ مینگورہ سڑک کو ہرقسم ٹریفک کیلئے بلاک کردیا، اورٹائیرجلاکراپنااحتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پر عزیز اللہ گران نے کہا کہ کسی بھی صورت غیرقانونی بھرتیوں اوربدعنوانیوں اور کرپشن کو برداشت نہیں کریں گے ۔ اورہسپتال میں ہونیوالی بدعنوانیوں اورکرپشن کوبے نقاب کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سوات کوکرپشن سے پاک کرنے کاتہیہ کررکھاہے اور کرپشن سے پاک سوات کو یقینی بنانے کیلئے جہاد شروع کررکھاہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق ہم نے سوات میں سرکاری محکموں کوکرپشن سے پاک کرنے کا آغاز کیاہے اور ہمارے ہاتھ بہت کچھ آیاہے۔ ان لوگوں کو اب سوات سے نکال باہر کریں گے ، کیونکہ کرپٹ سرکاری لوگوں کے لئے سوات میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ اس دوران ایم پی اے فضل حکیم دھرناکے مقام پہنچ کر عزیز اللہ گران سے مذاکرات کیں۔ اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ کرپشن اوربدعنوانیوں میں ملوث ایم ایس سمیت دیگرسٹاف کومنگل کے روز تک ضلع بدرکرایاجائیگا۔ جس پر ایم پی اے عزیز اللہ گران نے اس توقع کے ساتھ احتجاج ختم کردیاکہ جویقین دہانی کرائی گئی ہے اس کو بھی یقینی بنایاجائیگا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھی موجود تھے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More