مینگورہ کی صفائی کیلئے ترقیاتی سرگرمیاں مربوط بنائیں جائیں، ڈی سی سوات ثاقب اسلم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 25 ستمبر 2018ء) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے تمام سرکاری محکموں پرزور دیا ہے کہ وہ مینگورہ کی صفائی اور خوبصورتی یقینی بنانے کیلئے اپنی ترقیاتی سرگرمیاں مربوط بنائیں اور اس بارے میں ایک دوسرے کو باخبر رکھیں اس کی بدولت صفائی و خوبصورتی اور ترقیاتی عمل میں دُوہرے پن کا خاتمہ ہوگا اسی طرح ایک ہی سکیم پر کئی محکموں کے وسائل اور توانائی خرچ ہونے کے فرسودہ رجحان کا تدارک بھی ہوگا نیز عوامی مفاد کا عمل تیز ہونے کے ساتھ ساتھ قیمتی قومی سرمائے کی بھی بچت ہوگی وہ اپنے دفترگل کدہ سیدوشریف میں مینگورہ شہر کی صفائی اور خوبصورتی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں محکمہ موصلات و تعمیرات،آبنوشی،بلدیات،ٹی ایم اے اور ٖڈبلیوایس ایس سی کے سینئرافسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر تشویش کا اظہا ر کیا کہ محکموں میں رابطوں اور معاونت کی فقدان کی وجہ سے نہ صرف شہریوں کو آبنوشی اور صحت وصفائی کی سہولیات فراہم کرنے میں غیرضروری رکاوٹیں کھڑی ہوجاتی ہیں بلکہ یہ مسائل مزید پیچیدہ بن جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ کمشنر مالاکنڈ نے منگورہ اور سیدو شریف میں صفائی کی صورت حال پر تشویش کا اظہا رکیا ہے جس کی بنیادی وجہ بھی یہ ہے کہ گلی کوچوں سے بڑھ کر شاہراہوں کے قریب نالیاں عمارتی ملبے سے بھری ہوتی ہیں اور بجلی کے پولوں پر پھٹے پرانے بینرلٹکتے رہتے ہیں انہوں نے محکمہ ہائے آبنوشی ،بلدیات، مواصلات اور ہائی وے کے حکام کو خبردار کیا کہ شہر ی حدود میں تعمیرومرمت کے کسی بھی کام سے پہلے ڈبلیو ایس ایس سی سے این او سی لیا جائے تاکہ صفائی اور آبنوشی کے مسائل پیدہ نہ ہونے پائیں اور اس سلسلے میں ہونے والے نقصانات کی بر وقت تلافی بھی ہوسکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More