مٹہ پولیس نے غیر قانونی ٹمبر کی سمگلنگ ناکام بنادی، محکمہ جنگلات نے جرمانہ عائد کردیا

مٹہ (زما سوات ڈاٹ کام ، 27 ستمبر 2018ء) مٹہ تحصیل میں گرین پختونخوا کو کامیاب بنانے کیلئے کام جاری ،پولیس نے مٹہ سمبٹ کی مقام پر غیر قانونی لکڑیوں کو پکڑلیا محکمہ فارسٹ کی ذمہ داروں نے حسب سابق موقع پر پہنچ کر جرمانہ وصول کیا تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ تھانہ کی پولیس نے سمبٹ مٹہ کی مقام پر غیر قانونی لکڑیوں کو پکڑ لیا اور محکمہ فارسٹ مٹہ کی ذمہ داروں کو اطلاع دی جس پر محکمہ فارسٹ کے ذمہ داروں نے حسب سابق موقع پر پہنچ کر سمگلروں کو 26100 روپے جرمانہ کرلیا دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ مٹہ تحصیل کے بعض علاقوں میں جنگلات کی نئی کٹائی ہورہی ہے اور مقامی ذرائع کے مطابق وادی بہا کی بعض علاقوں کے جنگلات میں غیر قنونی طور پر تازہ کٹائی جاری ہے جو ذمہ داروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے کیونکہ ایک طرف موجودہ صوبائی اور مرکزی حکومت گرین پختونخوا اور گرین پاکستان پر خطیر رقم خرچ کررہی ہے جبکہ دوسری جانب موصول اطلاعات کی مطابق جنگلات میں کٹائی کی کام جاری ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More