وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے درال ہائڈرو پاور کا افتتاح کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 29 ستمبر 2018ء) وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے آج بحرین میں 36.6 میگاواٹ کے درال ہائڈرو پاور پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا اور 36.6 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کردی گئی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے نیشنل گرڈ سٹیشن کو 36.6میگا ووٹ بجلی مہیا ہو جائے گی اور اس سے صوبے کو سالانہ ایک ارب 30کروڑ روپے ملیں گے ۔ مذکورہ رقم کی دس فیصد رقم اس علاقہ کی تعمیر و ترقی پر خرچ کی جائے گی۔ اس پاور پراجیکٹ سے 6میگا واٹ بجلی مدین گرڈ کو فراہم کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی سے بجلی بنانے کے مزید منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، جس کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی آجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ ،عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا ۔ صوبائی سطح پر بننے والے بجلی گھروں کی بجلی سوات گرڈ کو دیں گے ۔ آنے والے موسم گرما میں سوات کے عوام کو لوڈ شیڈنگ میں کافی ریلیف ملے گا ۔ اپنے دورِ حکومت میں مٹلتان اور کالام کے ہائڈرو پاور پراجیکٹ مکمل کریں گے ۔ اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی سلیم الرحمان ، ڈاکٹر حیدر علی ، اراکین صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی ، ٖفضل حکیم خان اور عزیز اللہ گران بھی موجود تھے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More