ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا،سینکڑوں ملزمان گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 03 اکتوبر 2018ء) ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا ، ڈویژن بھر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ ، منشیات بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سید وزیر خان نے اس حوالہ سے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا عزم ہے ، پولیس فورس منشیات کے خاتمے میں کردار ادا کررہی ہے عوام کو بھی اس سلسلے میں پولیس فورس سے تعاؤن کرنی ہوگی تاکہ منشیات جیسی لعنت سے معاشرہ پاک ہو ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سید وزیر خان کی خصوصی ہدایت پر ملاکنڈڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 192مفروران ، 1615مشتبہ گان ، 8 رائفل ،167 پستول ،کلا شنکوف19 ، 84شارٹ گن ،2842کارتوس ،61ڈائمنٹ،8 خنجر، 511.566کلوگرام چرس ، 1.759کلوگرام ہیروئن جبکہ 429لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ہونے والے ملزمان کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سید وزیر نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کو اطلاع دیں جس پر بروقت پولیس کاروائی کرکے اپ کو اور اپکے بچوں کو ایک پر امن اورجرائم سے پاک معاشرہ میسر کریں ، پولیس عوام کی خدمت کے لئے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور عوام کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی براداشت نہیں کریں گے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...