سوات کے تمام گرلز و بوائز کالجوں میں بی ایس کیلئے ہر مضمون میں دس دس نشستوں کا فوری اضافہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 04 اکتوبر 2018ء) سوات کے تمام گرلز و بوائز کالجوں میں بی ایس کے داخلوں کیلئے ہر مضمون میں دس دس نشستوں کا فوری طور پر اضافہ کر دیا گیا ہے اس کا انکشاف سوات سے ایم پی اے فضل حکیم خان کی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن منظور احمد سے پشاور میں ملاقات کے دوران کیا گیا ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر سبحان اللہ شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ، چیف پلاننگ آفیسر اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نے انہیں اعلیٰ تعلیم کی نشستوں میں اس نمایاں اضافے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کا سہرا وزیراعلیٰ محمود خان اور پورے ملاکنڈ ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی کو جاتا ہے جن کی مخلصانہ کوششوں سے نہ صرف ملاکنڈ بلکہ پورے صوبے کے طلبہ و طالبات کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے فضل حکیم خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان سوات کے نڈر اور وژنری سپوت ہیں جنہوں نے سوات میں داخلوں کے مسائل پر نہ صرف ان کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا بلکہ پورے صوبے کے طلبہ و طالبات کو یہ تحفہ دیدیا تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں انہوں نے اس ضمن میں سیکرٹری اعلیٰ تعلیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صوبائی حکومت کے اس بڑے اور تاریخی اقدام کی بدولت جہانزیب کالج سمیت سوات کے زنانہ و مردانہ کالجوں میں بی ایس کے تمام مضامین کی نشستیں چالیس چالیس ے بڑھ کر پچاس پچاس ہو جائیں گی جس کی بدولت اب پورے ضلع میں کوئی طالبعلم داخلوں سے محروم نہیں رہے گا انہوں نے کہا کہ سوات میں پرائمری و اعلیٰ تعلیم کی سطح پر تمام مسائل کے حل کیلئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی کیونکہ اعلیٰ تعلیم سے ہی ہمارے نوجوانوں کا درخشاں مستقبل وابستہ ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More