کالام روڈ پر بارہ گھنٹے تک شدید ترین ٹریفک جام،گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 05 اکتوبر 2018ء) سوات میں کالام روڈ پر بارہ گھنٹے تک شدید ترین ٹریفک جام،گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق آج صبح ہی سے کالام روڈ پر بحرین کے قریب بدترین ٹریفک جام رہا جس کے باعث سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کی سیکڑوں گاڑیاں 12گھنٹے تک پھنسی رہیں ،لوگوں نے دھکے لگا لگا کر گاڑیاں نکلوائیں ،انتظامیہ منظر سے غائب رہی ،کالام روڈ پر جاری کام کی سست رفتاری اور ملبہ پڑا رہنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور گزشتہ رات بار ہ بجے کے قریب سبزیوں سے بھرے ٹرک پھنسنے کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں مسلسل بارہ گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی انتظامیہ حرکت میں نہ آئی تو لوگوں نے ٹرکوں کے ساتھ رسیاں باندھ کر کھینچ لئے جس کے بعد سے یکطرفہ طور پر ٹریفک بحال ہوگیا سیاحوں اور شہریوں نے ارباب اختیار سے روڈ پر کام تیز کرنے سمیت ٹریفک بحالی کے لئے اقدمات اٹھانے کے اقدامات کریں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More