پشاور یونیورسٹی مین طلبہ پر لاٹھی چارج کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ مینگورہ کا مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 06 اکتوبر 2018ء) گزشتہ ہفتہ پشاوریونیورسٹی میں طلبہ نے فیسوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج میں مصروف تھے کہ اس دوران پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور تشدد کیا جس کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ مینگورہ نے احتجاجی مظاہرہ آج کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ ناظم مینگورہ، عبداللہ خان ناظم مٹہ اور شفقت نے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور جتنے بھی طلبہ کو گرفتار کیاگیا ہے، انہیں فوری طور رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پشاوریونیورسٹی میں طلبہ پر تشدد اور لاٹھی چارج ظلم کی انتہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More