ایم پی اے فضل حکیم خان ایک مرتبہ پھر ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین مقرر

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 08 اکتوبر 2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ایم پی اے فضل حکیم خان کو فوری طور پر ڈیڈیک سوات کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے محکمہ بلدیات نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے فضل حکیم خان نے منگل ہی کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر سوات کے عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل تیز کرنے کیلئے تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کے ضلعی سربراہان کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے ادھر سوات کے ناظمین، عمائدین اور منتخب پارلیمانی و بلدیاتی نمائندوں نےفضل حکیم خان کے دوبارہ ڈیڈیک چئیرمن تقرر کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے اور یقین ظاہر کیا ہے کہ انکے اس دانشمندانہ اقدام سے سوات میں تعمیر وترقی کا عمل دوبارہ تیز ہوگا اور سوات دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا انہوں نے سوات کے تمام برساتی نالوں کو حفاظتی پشتوں کی تعمیر کے ذریعے ہزاروں کی آبادیاں سیلاب کی تباہی کاریوں سے مکمل طور پر محفوظ بنانے اور ابنوشی مسئلہ پر کافی حد تک قابو کرنے پر فضل حکیم خان کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ انکے دوبارہ ڈیڈیک چئیرمن تقرر سے باقی ماندہ تمام مقامی مسائل کا حل آسان بن جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More