سوات، کڈنی ہسپتال میں گردوں کی مبینہ چوری، فضل حکیم خان کا دبنگ ایکشن

21

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 09 اکتوبر 2018ء) سوات کے علاقہ منگلور میں واقع نواز شریف کڈنی ہسپتال میں گزشتہ روز پندرہ سالہ نوجوان ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا جس پر لواحقین نے لاش کو سڑک کنارے رکھکر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ فوت شدہ نوجوان کے والد نے الزام لگادیا کہ اس کے بیٹے کے دونوں گردے نکال دئے گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگیا تاہم میڈیا پر خبر نشر ہوتے ہی ڈیڈک چیئرمین و ایم پی اے فضل حکیم خان نے ہسپتال کے ایم ایس سے 24 گھنٹے کے اندر اندر تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت جاری کی کہ واقعہ کی مکمل چھان بین کیلئے تحقیقاتی کمیٹی مقرر کیجائے اور حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے بصورت دیگر سخت اقدامات اٹحائے جائینگے۔

اشتہار

Leave A Reply

Your email address will not be published.