سوات میں کسی کو بھی چوری یا کرپشن کی اجازت نہیں دی جائیگی،چیئرمین ڈیڈک و ایم پی اے فضل حکیم خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 11 اکتوبر 2018ء) چیئر مین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ہمارے ارادے مضبوط اور حوصلے بُلند ہیں ضلع سوات میں کسی کو بھی کرپشن یا چوری کی اجازت نہیں دی جائیگی عوام نے دوبارہ ووٹ دیکر تحریک انصاف کی کارکردگی کو سراہا اورہم پراتعمادکیاہے تحریک انصاف کے آئین ، منشوراورایجنڈے سے عوام بخوبی واقف ہیں عوام سے ہم نے آئندہ بھی جتنے وعدے کئے اس پر ہم پوری طرح اترنے کی کوشش کریں گے ڈی سی کانفرنس روم میں مقامی افسران، عمائدین علاقہ اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے فضل حکیم خان نے کہا کہ ہماری پچھلی صوبائی حکومت نے اداروں کو سیاسی مداخلت سے آزاد کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے جن کی بدولت تمام ادارے مضبوط اور سیاست سے پاک ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں روپیہ کی قیمت گرنے اور مہنگائی پر جلد قابو پایاجائے گا کیونکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان معیشت کو مستحکم کرنے اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سوج سمجھ کر اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام تسلی رکھیں جس طرح پی ٹی آئی کی پچھلی صوبائی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں خیبر پختونخوامیں تمام چیلنجوں کا مقابلہ کیا تھا اب پورے پاکستان میں تمام تر چیلنجوں کا مقابلہ کیا جائے گا اور قوم کو مشکلات سے نکال کر باوقار مقام دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں کسی کے ساتھ ظلم اورناانصافی ہو توفوری طور پر مجھ سے رابطہ کریں تاکہ اس کا ازالہ ہوجائے اور عوام کو انصاف مل جائے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More