سوات ایکسپریس وے کے دونوں کناروں پر پھیلے وسیع رقبے پر زیتون کے باغات لگائے جائیں گے، محب اللہ خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 16 اکتوبر 2018ء) خیبر پختونخواہ کے وزیر زراعت، لائیوسٹاک اورفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ سوات ایکسپریس وے کے دونوں کناروں پر پھیلے وسیع رقبے پر زیتون کے باغات لگائے جائیں گے جس کیلئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے جبکہ منصوبے میںکا وسیع رقبہ بھی شامل کیا گیا ہے جس کے تحت مقامی زمینداروں کو زیتون کے پودے مفت مہیا کئے جائیں گے اور پیداوار کی خریداری کی گارنٹی بھی کاشتکاروں کو دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مقامی زعماء محمداقبال بھٹو، انجینئرنعمت، سبحان خان،حمیداللہ خان ، مشر خان، ولی خان اورضلعی کونسلراکبر حسین نے بھی خطاب کیا اور پی ٹی آئی حکومت کے عوام دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے سوات کی ترقی کیلئے کوششوں پر وزیراعلیٰ محمود خان اور محب اللہ خان کو خراج تحسین پیش کیا محب اللہ خان نے کہاکہ صوبے میں زیتون کے تیل اور مصنوعات کی پیداوار میں اضافے کیلئے ایک بڑے منصوبے پر کام جاری ہے زیتون کا پودا تین سال بعد درخت بن جاتا ہے زیتون کا تیل افادیت کے لحاظ سے دنیا بھر میں مشہور ہے انہوں نے کہا کہ زیتون کے پودے لگانے سے سوات کے زمیندارشفتالو اور سیب کے درختوں سے زیادہ آمدنی حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ زیتون کا درخت سال کے 12 مہینے سرسبز شاداب رہتا ہے جس سے ماحولیاتی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہیصوبائی وزیر نے کہا کہ سوات میں تعلیم، صحت، آبنوشی، آبپاشی، توانائی وبجلی، ماحولیات، سیاحت، معدنیات اور دیگر شعبوں میں ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں جن میں وزیراعلیٰ بذاتِ خودبھی کافی دلچسپی لے رہے ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ اہل سوات کے تمام دیرینہ مسائل اگلے ڈیڑھ دو سال میں حل کردیئے جائیں گے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More