مٹہ کے علاقہ نیلگرام میں سوزکی پک اَپ الٹنے سے خاتون جان بحق متعدد افراد زخمی

مٹہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 20 اکتوبر 2018ء) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ نیلگرام میں سوزکی پک اَپ الٹنے سے ایک خاتون جان بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ،زخمیوں میں شامل ایک خاتون حالت نازک ہونے کے باعث مٹہ ہسپتال سے سیدو شریف ہسپتال منتقل کی گئی ہے پک اَپ میں سوار تمام افراد آپس میں رشتہ دار ہیں جوکہ ایک اور رشتہ دار ہاں فاتحہ خوانی کیلئے جارہے تھے کہ رستہ میں حادثہ کا شکار ہوگئے تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ کی علاقہ نیلگرام میں ایک سوزکی پک اپ الٹنے کی وجہ سے پک اپ میں سوار ایک خاتون زوجہ باچا وس خان موقع پر جان بحق ہوگئی جبکہ گاڑی میں موجود متعدد افراد زخمی ہوگئے جن کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ایک زخمی خاتون مٹہ ہسپتال سے سیدو شریف ہسپتال منتقل کی گئی ہے موصول اطلاعات کی مطابق حادثے کی شکار ہونے والے افراد اپنے رشتہ داروں کی گھر فاتحہ خوانی کیلئے جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More