‎سوات میں پائیدار امن کی بحالی اور مسکراہٹیں بکھیرنے پر اہل سوات پاک فوج کے شکر گزار ہیں،محمود خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 22 اکتوبر 2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سوات میں پائیدار قیام امن اور عوام میں مسکراہٹیں بکھیرنے پر اہل سوات پاک فوج کے شکر گزار ہیں آرمی کے تعاون سے یہاں کی سول انتظامیہ اور پولیس بھی مکمل طور پر تیار ہو چکی صوبائی حکومت بھی سوات کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی سکیموں کا آغاز کر چکی یہاں سکیورٹی اداروں اور سول انتظامیہ کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ہر طرح کوششیں جاری رکھی جائیں گی وہ کانجو ائیرپورٹ پر سوات میں سول انتظامیہ کو اختیارات منتقلی کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے تقریب میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ(ہلال امتیاز ملٹری)، آئی جی پولیس صلاح الدین محسود، کمشنر ملاکنڈ سید ظہیرالاسلام شاہ(تمغہ شجاعت)، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، سوات کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک دہائی قبل اس خوبصورت وادی پر ملک دشمن عناصر نے قبضہ کر لیا تھا دہشت گردوں نے ہمارے معصوم عوام پر جو مظالم ڈھائے وہ اسکے بذات خود عینی شاہد ہیں یہ سوات کے عوام کیلئے سیاہ ترین دور تھا مگر ان کا حوصلہ اور سوات کو پر امن بنانے کا عزم مثالی رہا انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے سوات کے سماجی اور معاشی نظام کو جس بے دردی سے نقصان پہنچایا اس کی مثال دنیا میں کم ہی ملتی ہے ہمارے تدریسی ادارے تباہ کئے گئے خواتین پر ناجائز پابندیاں لگائی گئیں اور بے گناہ لوگوں کو مارا گیا ایسے مشکل وقت میں پاک فوج، پولیس اور سوات کی عوام نے مل کر دشمن کا پامردی سے مقابلہ کیا اور بیش بہا قربانیاں دیں پاک فوج نے عوام کی حمایت سے شجاعت کی جو لازوال داستانیں رقم کیں انکی مثال نہیں ملتی دہشتگردی کو شکست دینا کتنا مشکل کام ہے یہ پڑوسی ملک کے حالات سے پتہ چلتا ہے لیکن ہماری بہادر فوج اور جذبہ قربانی سے سرشار قوم نے اس نا ممکن کو ممکن بنایا محمود خان نے اعتراف کیا کہ پاک فوج نے نہ صرف شدت پسندوں کو مار بھگایا بلکہ سوات کے عوام کی فلاح و بہبود میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا دہشت گردی میں ہونے والی تباہی کے بعد پاک فوج نے اپنی مدد آپ کے تحت یہاں تعمیر نو کا کام شروع کیااور مختلف ترقیاتی کاموں کا آغاز کر کے یہاں کے عوام کوترقی کی راہ پر گامزن کیا پاک فوج نے اپنے عوام دوست روئیے کی بدولت عوام کے دل جیتے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب حالات کافی بہتر ہیں پولیس کی نفری بڑھ چکی اور اسکی بہترین تربیت بھی ہوچکی ہے اسی طرح سوات کی سول انتظا میہ نے گزشتہ چند برسوں میں یہاں کا نظام احسن طریقے سے چلایا ہے اور اب وہ پورے اعتماد سے کہہ سکتے ہیں کہ سوات ان کے ہاتھوں میں نہ صرف محفوظ ہے بلکہ دن دگنی رات چگنی ترقی کرے گا محمود خان نے کہا کہ آج سول انتظامیہ کو اختیارات کی منتقلی کا دن سوات کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ دہشت گردوں کیلئے عظیم شکست کی نوید ہے سکیورٹی کی ذمہ داری واپس سول انتظامیہ کو سونپ دی گئی ہے اب سوات کے عوام کی حفاظت، ترقی و خوشحالی اور تمام امور دوبارہ مقامی انتظامیہ کے سر آچکے آج ایک بار پھر سول انتظامیہ کو انتظامی امور کی انجام دہی سونپی جار ہی ہے اسلئے اب اس کی قابلیت کا امتحان شروع ہو چکا اگر اس نے احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے فرائض بطریق احسن سر انجام دئیے تو یقینی ہے کہ سوات ملک کے بہترین اضلاع میں شامل ہو گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More