سوات سٹیڈیم سیدو شریف میں نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم کا باقاعدہ افتتاح

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 22 اکتوبر 2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام انتہائی اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد نہ صرف بے گھر لوگوں کی فلاح و بہبود ہے بلکہ یہ ہزاروں بیروزگار افراد کے روزگار کا وسیلہ اور معیشت میں تیزی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا یہ اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے جس سے کم آمدنی والے افراد مستفید ہوسکیں گے وزیراعظم عمران خان نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے اس میگا رہائشی منصوبے کا اعلان کرتے وقت قوم کو یہ بھی یقین دلایا ہے کہ وہ ملک کو موجودہ مشکل صورتحال سے سرخرو ہوکر نکالیں گے قوم کی خوشحالی کا اچھا وقت بھی ضرور آئے گا جب قوم طویل عرصہ باریاں لینے والے بد عنوان اور کرپٹ حکمرانوں کو منتخب اور برداشت کرتی ہے تو اس کی بھاری قیمت بھی چکانی پڑتی ہے ان ظالم حکمرانوں نے عوام کو سبز باغ دکھا کر خوب لوٹ مار کی اور یہ لوٹی دولت مختلف گمنام ذرائع سے بیرون ملک منتقل کی اب کوئی بھی فورم اسے ظاہر کرنے سے قاصر ہے وہ گراسی گراؤنڈ سیدو شریف سوات میں نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم کے رجسٹریشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے تقریب میں صوبائی وزراء، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی،ڈی جی نادرا، کمشنر ملاکنڈڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سوات کے علاوہ بلدیاتی نمائندگان اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس عظیم قومی پروگرام کے پہلے مرحلے میں ہمارے صوبے سے صرف سوات کے انتخاب کی وجہ یہ ہے کہ یہ ضلع کافی عرصہ دہشت گردی کی لپیٹ میں رہا آج حکومت کے 100 دنوں کے ترقیاتی منصوبوں میں یہ اہم سکیم شامل ہے اس بڑے اعزاز پر وہ اہل سوات کو مبارکباد دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ شروع ہونے سے غریبوں کو چھت میسر آنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا ان ہاؤسنگ سکیموں کے ساتھ چھوٹے، درمیانے اور بڑے پیمانے پر صنعتکاری ہو گی جس سے معاشی سرگرمیوں اور شرح نمو میں اضافہ ہو گا اس میگا رہائشی سکیم کی رجسٹریشن کے آغاز سے ایک بڑا عملی قدم اٹھا لیا گیا ہے جس کا آج سوات میں بھی باضابطہ افتتا ح ہوگیا ہے اب اگلے مرحلے میں ون ونڈو آپریشن کے تحت نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا قیام عمل لایا جا رہا ہے جس کی نگرانی وزیراعظم خود کریں گے ابتدائی طور پر سات اضلاع سوات، اسلام آباد‘ فیصل آباد‘ سکھر‘ کوئٹہ‘ گلگت اور مظفر آبادمیں پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز ہوا ہے اگلے 60 دنوں میں رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو گا کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دینے کی سکیم بھی شروع کی جارہی ہے فنانسنگ سے متعلق رکاوٹیں دور کرنے کیلئے نیشنل فنانشل ریگولیٹری ادارہ بھی قائم کیا جا رہا ہے گھروں کیلئے اراضی حکومت فراہم کرے گی جبکہ باقی کام نجی شعبہ انجام دے گا ہمیں وسائل کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے مگر ہم عوام کو اپنے وعدے پورے کرکے دکھائیں گے انہیں سبز باغ نہیں دکھائیں گے ملک کو 8 ارب ڈالر کی درآمدات اور برآمدات کے عدم توازن کا مسئلہ بھی درپیش ہے جو گذشتہ حکومتوں کی جانب سے ہمیں تحفہ میں ملا ہے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 18 ارب ڈالر ہے یہ 10 سے 12 ارب ڈالر خسارے کا معاملہ ہے اس مالیاتی عدم توازن سے خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبے بھی براہ راست متاثر ہیں مگر عمران خان جیسے سچے لیڈرکی موجودگی میں اب زیادہ فکر کی بات نہیں کیونکہ وہ قوم کو بحرانوں سے نکالنے کا گُر جانتے ہیں گزشتہ اور پیوستہ حکمرانوں نے غیور پاکستانی قوم کو مغرب کا معاشی غلام بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی البتہ اب ہمیں ڈرنے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں قوم حوصلہ رکھے عمران خان ملک کوان مشکل حالات سے نکالنے میں ضرور کامیاب ہوں گے موجودہ بحران سے نکلنے اور قرضے کی قسطیں ادا کرنے کیلئے ہمیں تمام آپشنز کو دیکھ کر عوام کے مفاد میں بہتر فیصلہ کرنا ہو گا اگر منی لانڈرنگ روک لی جاتی تو آج ہمیں روپے کی بے قدری کا سامنا نہ ہوتاالبتہ یہ عارضی پریشانی ہے قوموں کی زندگی میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے ہم نے جو اصلاحات متعارف کرائی ہیں انکے اثرات جلد نظرآئیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More