وزیر اعلیٰ محمود خان نے سوات کیلئے متعدد منصوبوں کا عندیہ دے دیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 23 اکتوبر 2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سوات کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں سوات میں محکمہ اطلاعات کے زیر اہتمام انفارمیشن میڈیا کمپلیکس کا نیا منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے جس میں صوبائی حکومت کے پہلے ٹی وی چینل اور اے ایم ریڈیو کے علاوہ انفارمیشن افسران و صحافیوں کی تربیت کیلئے انفارمیشن سروس اکیڈمی کا قیام بھی شامل ہے ترقیاتی کام پر ضلع کونسل سوات میں ٹریژری اور اپوزیشن ممبران ایک بن جاتے ہیں اور میونسپل سہولیات کے علاوہ ہم تعلیم وصحت کی سہولیات بڑھانے کیلئے بھی کوشاں ہیں صوبائی حکومت کے علاوہ ڈسٹرکٹ کونسل سوات بھی لوگوں کو صحت کی سہولیات مہیاکرنے کیلئے پوری تندھی سے کوشاں ہے جو ہماری حکومت اور میری اولین ترجیحات میں شامل ہے سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال کے لئے بلاک کو جلد از جلد مکمل کرکے کھولا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کونسلراورضلع کونسل سوات میں اپوزیشن لیڈر احمد خا ن نے پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98سوات کے پروگرام ”حال احوال“ میں کیا انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال کو دور جدید کے ہر قسم کے آلات اور مشینری سے آراستہ کرینگے تاکہ سوات کے لوگوں کو کسی اور جگہ علاج کیلئے نہ جانا پڑے صحت کے میدان میں سوا ت کے بچوں کیلئے بھی ایک علیحدہ ہسپتال بنایا جارہا ہے سوات میں مواصلات کے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے ضلعی اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم نے اہم پُلوں کے منصوبے بھی منظور کئے ہیں جن میں قمبر بائی پاس اور کانجو روڈ کے اوپر فلائی اوورشامل ہے دریائے سوات کے دونوں اطراف واقع قصبوں کو آپس میں ملانے کیلئے تین بڑے پُل بھی ترقیاتی پلان کا حصہ بنائے گئے ہیں جس سے کانجو ایوب برج پر ٹریفک کا رش بھی کم ہوگا ان میں یونیورسٹی آف سوات کے طالب علموں اور لوگوں کی آمدورفت میں آسانی پیدا کرنے کیلئے ننگولئی اور شکردرہ چارباغ کے درمیان دریا پر پل بھی شامل ہے جبکہ تیسرا فلائی اوور تخت بند روڈاورکبل روڈ کو ملائے گااحمد خان کا کہنا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اس حکومت کا ہر منصوبہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہوتاہے جس سے ہر طبقے کو فائدہ پہنچتاہے کاشتکاروں کو کھیتوں تک پانی پہنچانے کے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مٹہ میں سخرہ کالاکوٹ کے درمیان میں 15کروڑ روپے کی لاگت سے نہر بنا رہے ہیں جس سے مٹہ کے زیادہ تر کھیتوں اور باغات کو پانی میسر ہوگا اور زراعت بہتر ہوگی اس کے علاوہ سوات کو تعلیم کے میدان میں اور آگے لے جانے کیلئے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے احمد خان نے بتایا کہ ان کی بھرپور کوشش ہے کے اگلے سال کے ترقیاتی پروگرام میں سوات کیلئے انجینئرنگ یونیورسٹی کو منظور کیا جائے تاکہ سوات کے طالب علم سوات میں انجینئرز بن کر ملک و قوم کا نام روشن کریں ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں وہ بہت پہلے سے سوچتے تھے لیکن حالات میں بہتری آنے کے بعد اب وہ اس پربھر پور کام کرینگے تاکہ سوات میں اعلی قسم کی انجنیئرنگ یو نیورسٹی بن جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More