محمود خان نے سوات کیلئے چلڈرن ہسپتال سمیت دو اہم ترین منصوبوں کی منظوری دیدی

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، 24 اکتوبر 2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات کے لئے دو بڑے پلوں اور چلڈرن ہسپتال کی منظوری دے دی ، سوات کی ترقی اور خوشحالی اولین ترجیح ہے جس کے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ، سوات کو ماڈل ضلع بنانے کے لئے کوشاں ہے ، ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات پریس کلب کے نمائندہ وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ، وفد کی قیادت سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم کررہے تھے ، اس موقع پر ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان ، سوات یونین آف جرنلسٹ کے سابقہ صدر حضرت بلال ماما جی اور دیگر بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ سوات کی ترقی اور تحصیل کبل کے عوام کے مشکلات کے خاتمے کے لئے تختہ بند اور چارباغ میں دریائے سوات پر دو پلوں کی منظوری دے دی ہے جبکہ بچوں کے لئے جدید چلڈرن ہسپتال کی بھی منظوری دی گئی ، جس پر کام کا اغاز جلد کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام کے مشکلات کے خاتمے کیلئے 24گھنٹے کام کریں ،انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ، اس کی تعمیر سے سوات ماڈل ضلع بن جائیگا اور سوات کے عوام کے مشکلات ختم ہوجائیں گے ، انہوں نے کہا کہ سوات کے صحافیوں نے کشیدگی اور دیگر حالات میں جوکردار ادا کیا ہے اسکو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا ، انکے صلے میں سوات کے صحافیوں کے مشکلات کا بھی ازالہ کیا جائیگا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More