‎خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور نرسوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور نرسوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ محکمہ صحت نے تمام اسپتالوں کے حکام کو مراسلہ جاری کردیا ۔مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ اسپتالوں میں ڈیوٹی اوقات کار کے دوران ڈاکٹروں ،نرسوں اور دیگر طبی عملے کے موبائل استعمال پر پابندی ہوگی۔محکمہ صحت کی جانب سے تمام ڈاکٹرز اور نرسوں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس سے قبل پشاور کے ایک سرکاری اسپتال کی تصاویر سامنے آئی تھیں جن میں دیکھا گیا کہ ڈاکٹر مریضوں کو نطرانداز کر کے موبائل فون میں مصروف تھا۔ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے خاصی تنقید کی گئی جس کے بعد پی پی کی خاتون رکن نے اسمبلی فلور پرآواز اٹھائی۔موبائل فون کے استعمال کا معاملہ پیپلزپارٹی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں اٹھایا جس کے بعد محکمہ صحت نے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More