مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف یومِ سیاہ منایا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 27 اکتوبر 2018ء)خیبرپختونخوا کے دوسرے حصوں کی طرح سوات میں بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ پورے جوش و جذبے سے منایا گیا مختلف تعلیمی، سماجی، بلدیاتی، فلاحی اور ثقافتی اداروں نے موضوع کے حوالے سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جس میں سوات کے سیاسی اور سماجی رہنماؤں، بلدیاتی نمائندوں اور زعما کے علاؤہ ڈویژنل اور ضلعی سطح کے حکام کو بھی مدعو کیا گیا تھا محکمہ اطلاعات کے زیر انتظام نشریاتی ادارے خیبرپختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 سوات نے بھی دن بھر موقع کی مناسبت سے خصوصی پروگرام، قومی و مقامی مشاہیر کے انٹرویوز، مذاکرے اور ملی نغمے پیش کیے گئے جن میں مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا مختلف مواقع پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے پر زور اپیل کی گئی کہ وہ غاصب بھارتی فوج اور حکومت کے مظالم کا نوٹس لے اور کشمیر میں استصواب رائے کا دیرینہ مطالبہ پورا کرے مقررین نے انسانیت سوز مظالم اور بنی آدم کی انتہائی تذلیل پر بھارتی حکومت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے خبردار کیا کہ زمین کے چھوٹے ٹکڑے پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے اتنے خوفناک مظالم سے باز آئے ورنہ قہر خداوندی کسی بھی قوم پر نازل ہوکر طاقت و جبروت کا سارا غرور خاک میں ملا دیتی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More