مٹہ کے علاقہ گولیرئی میں پانچ کمروں پر مشتمل گھر میں آگ بھڑک اٹھی،کروڑوں کا نقصان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 27 اکتوبر 2018ء) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ گوالیری چاڑمہ میں 22 کمروں کا گھر جل کر راکھ ہوگیا۔ اپنی مدد اپ کے تحت امدادی کاروائی کے ذریعیمے آگ پر قابو پالیا گیا ،تاہم آگ نے گھر کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیلبکردیا، گوالیری چاڑمہ میں پانچ بھائیوں کے 22 کمرے مکان میں گیس کے ناقص پائپ لائن کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اور پورا مکان راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ اطلاعات کے مطابق پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو 1122 کے امدادی ٹیموں کا پہنچنا ممکن نہیں ۔ مالک مکان کے مطابق 22 کمروں کا گھر مکمل طور پر جل گیا ہے ۔ گھر میں موجود تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا ہےاور تقریباً 3 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مشران بھی متعلقہ جگہ پر پہنچ گئے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کے امیدوار سید اکبر خان نے کہا کہ یہ ان غریبوں کی ساری زندگی کے جمع پونجی تھی جس میں پانچ بھائیوں کی شادی کا سامان سونا اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان مکمل طور پر جل گیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More