فضل حکیم کی قیادت میں پاک فوج کو اظہار تشکر کے طور پر ریلی اور جلسہ کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 28 اکتوبر 2018ء) سوات میں امن کیلئے قربانیاں دینے والوں کے حق میں مینگورہ میں تشکر ریلی اور جلسہ ، قیادت چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم نے کی ریلی میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی امن کیلئے قربانی دینے والے شہداء کو خراج عقیدت ، شرکاء کی طرف سے قیام امن میں کردار ادا کرنیوالوں کے حق میں نعرے ، تفصیلات کے مطابق سوات میں اختیارات سول انتظامیہ کو حوالہ کرنے اور پاک فوج کو خراج تحسین اور قیام امن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں مینگورہ شہر میں تشکر ریلی اور امن جلسہ کا انعقاد ہوا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ، منتخب بلدیاتی نمائندوں ، کاروباری طبقہ اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی اس موقع پر نشاط چوک مینگورہ میں امن جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم ، تحصیل کونسلر شاہد علی خان،رحمت علی خان ،شاہدعلی چیف صاحب،سپین خان،عجازاور حضرت رحمان ماما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات کی دھرتی پر امن لوگوں کی سرزمین ہے اور سوات کے عوام نے قیام امن کیلئے جو قربانیاں دی ہے وہ تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ان قربانیوں کو سنہری حروف سے لکھا جائیگا ، انہوں نے قیام امن کیلئے قربانیاں دینے والے پاک فوج ، سیاستدانوں ، پولیس، صحافیوں، ایف سی اوردیگر لوگون کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان شہداء کو قربانیوں کی بدولت آج سوات میں ہم پرامن اورپرسکون فضاء میں سانس لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی ۔ اس موقع پر ایم پی اے فضل حکیم کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اوربینرز اٹھارکھے تھے جن پر امن کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More