ماں اپنے بچے کو بچانے کیلئے آگ میں کود پڑی ،بچہ جانبحق ماں زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 28 اکتوبر 2018ء) سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ برانوی میں اگ سے ماں اپنے بچے کو نہ بچا سکی، ماں جھلس کر زخمی جبکہ بچہ دم توڑ گیا ۔ پولیس اسٹیشن بحرین کے مطابق سیاحتی علاقہ مدین کے پہاڑی گاؤں برانوی میں گھر میں آگ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق اور اس کی والدہ جھلس کر زخمی، محمد وہاب کے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی جس نے گھر کے باقی حصے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ میں پھنس کر پانچ سالہ بچہ سمیع اللہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ اس کی ماں بچے کو بچاتے ہوئے جھلس کر زخمی ہوگئی، دونوں کو سول ہسپتال مدین پہنچایا گیا ہے آگ لگنے سے گھر اور گھر میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا اور لاکھوں روپے کا نقصان بھی ہوا ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More