سوات میں چار روزہ انسداد پولیو مہم 12 نومبر سے شروع ہوگی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 اکتوبر 2018ء) سوات میں 12 تا15 نومبر 2018کوچار روزہ SNIDانسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ضلع بھر میں مہم کے دوران 240730 گھرانوں میں موجود 485591 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو قطرے پلائے جائیں گی اس حوالے سے پیر کے روز ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمدفوادخان،ڈی ایچ اوڈاکٹر غلام سبحانی، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، تعلیم، صحت،پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پرڈی سی سوات کو مہم کے بارے میں پریزنٹیشن کے ذریعے آگاہ کیاگیا اجلاس میں تمام انتظامی امور پر تفصیلی غور و غوض بھی کیا گیا اور ان کو قطعی شکل دی گئی ڈپٹی کمشنر سوات نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو کے خاتمہ کیلئے قومی جذبہ کے ساتھ کام کریں تاکہ ہمارا ملک اس موذی مر ض سے نجات حاصل کر سکے انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ گزشتہ کئی سال سے سوات میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہو ا ہے انہوں نے متعلقہ حکام کوہدایت دی کہ اس پولیو مہم میں کام کرنے والے تمام پولیو ورکرز کو باقاعدہ طور پر خصو صی ٹریننگ دی جائے تاکہ مہم کو مذیدبہتر کیاجاسکے انہوں نے خبردار کیا کہ جو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے میں غفلت کا مظاہر ہ کر تی ہیں ان کے خلاف فوری اور سخت ترین کاروائی کی جائے گی تاکہ کسی بھی بچے کوویکسین سے محروم نہ رکھا جاسکے ڈی سی سوات نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے طور پر مانیٹرنگ اور ایوننگ میٹنگ کو یقینی بنائیں اجلاس کو بتایا گیاکہ پورے ضلع میں خسرے سے بچاو ٹیکہ والی مہم کامیابی سے اختتام پزیر ہواہے اس آنے والے مہم کے لیے 343 ایریا انچارج اور 74 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 1596 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جو مجموعی طور پر 485591 پچوں کو گھر گھر جاکر ویکسین پلائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More