جی ٹی روڈ کی تعمیرسست روی کا شکار،سڑک کنارے آباد مکینوں نے کل بدھ کے روز سڑک بند کرنے کا اعلان کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 اکتوبر 2018ء) سوات کے مین جی ٹی روڈ کی تعمیر پر جاری کام انتہائی سست روی کا شکار، این ایچ اے کی جانب سے سڑک کی تعمیر میں سست روی سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے، سڑک کے دونوں کناروں پر واقع گاؤں اوڈیگرام، گوگدرہ، پنجیگرام، اور مانیار سمیت دیگر علاقوں کے عوام نے مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ مزید جی ٹی روڈ پر سست روی برداشت نہیں کرینگے، ان علاقوں کے عوام کل بدھ کے روز سڑک بند کرکے احتجاج ریکارڈ کرائنگے، مختلف علاقوں کے عوام کا کہنا ہے کہ این ایچ اے سڑک کی تعمیر میں سست روی کا مظاہرہ کررہی ہے، کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے احتجاجاً کل بدھ کے روز سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کیا جائیگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More