سوات کے بالائی علاقوں میں شدید بارش و ژالہ باری جبکہ لینڈ سلائیڈ گ سے کالام روڈ کئی گھنٹوں تک بند

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 01 نومبر 2018ء) سوات کے بالائی علاقوں میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈ گ سے کالام کی مرکزی شاہراہ بند ہوگئی۔ کالام کے بالائی پہاڑوں نے برفباری کی وجہ سے سفید چادر تان لی۔ میدانی علاقوں میں شدید ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔ سوات میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس دوران بالائی علاقوں میں شدید بارش کے دوران جگہ جگہ لینڈ سلائیڈ گ سے کالام روڈ بند اور ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔ لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ برفباری سے وادئی کالام کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں شدید ژالہ باری سے بھی کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش اور برف باری کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی جاری رہے گا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More