آسیہ مسیح کی رہائی کیخلاف ایم ایم اے سوات کے زیر اہتمام سخت احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 02 نومبر 2018ء) سوات میں سپریم کورٹ کی جانب سے اسیہ مسیح کی رہائی کی خلاف جمعیت علماء اسلام کی کال پر عوام سڑکوں پر نکل آئیں، گرین چوک میں شدید احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے کہا کہ یہودی لابی کو اپنے مذموم کوششوں میں کھبی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے اسیہ مسیح کی رہائی موجودہ حکومت اور عدالت کا اپنے بیرونی اقاوں کو خوش کرنے کیلئے پہلی کڑی ہیں اسیہ مسیح کی نام کو ای سی ایل میں ڈال کر باہر جانے نہیں دیا جائے وزیراعظم نے اسیہ مسیح کی حق میں بیان دیکر وہ اس کام میں برابر کی شریک ہیں خود اپنے چار قومی اسمبلی کی سیٹوں کیلئے پوری پاکستان کو بند کرنے اور اسلام ابادمیں 126دن دھرنا دینے والے اب ناموس رسالتﷺپر ہونے والے احتجاج پر کیوں ناراض ہوتی ہیں قائدین نے جو بھی حکم دیا کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے تبدیلی والے سرکار عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کیساتھ کرنے والے اپنا وعدہ بھی پورا کرلیں مقررین نے کہا کہ وہ پاکستان میں کسی بھی مغربی اور یہودی لابی کی ایجنٹوں کو انکے مذموم کوششوں میں کامیاب نہیں ہونے دینگے اور ناموس رسالتﷺ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ اپنے چار قومی اسمبلی کی نشتوں کیلئے پاکستان کو بند کرنے اور اسلام اباد میں 126دن دھرنا دینے والے سن لیں کہ وہ ناموس رسالت ﷺ کیلئے سر نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں اور جب بھی قائدین نے حکم دیا تو پوری ملک کو ایسے بند کردینگے کہ شان رسول ﷺ میں گستاخی کرنے والوں کا ساتھ دینے والے حکمرانوں سے انکے احتجاج اور دھرنے بھول جائینگے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گستاخ رسولﷺ اسیہ مسیح کی حق میں بیان دیکر اس کستاخی میں برابر کی شریک ہیں اور انکو ایک اسلامی جمہوری پاکستان پر حکومت کرنے کی کوئی حق نہیں مظاہر ے میں چند قرادا د بھی منظور کرلی گئی جس میں ذمہ دار احکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اسیہ مسیح کی نام کو ای سی ایل میں ڈال کر انکو بیرونی ملک بھاگنے نہ دیا جائے انہوں نے کہا کہ حکمران اپنا قبلہ درست کریں اور گستاخ رسول کو سزائے موت دے اور یورپ کی غلامی سے نجات حاصل کریں

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More