ڈسڑکٹ پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس، پولیس کے خلاف عوامی شکایات کا جائزہ لیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 02 نومبر 2018ء) ڈسڑکٹ پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس کچہری سیکرٹریٹ گلکدہ میں چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں تمام شعبوں سے ممبران نے شرکت کی کمیشن نے خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 52(ج) کے تحت پولیس کے خلاف عوام کی شکایات کا تفصیلی جائزہ لیاان میں بعض شکایات کا فوری طور پر ازالہ کرنے کیلئے موقع پر ہدایات جاری کی گئیں جبکہ بے بنیاد شکایات کو خارج کیا گیا اس موقع پر عوام کو ہدایت ہوئی کہ پولیس کے خلاف بے بنیاد شکایات درج نہ کی جائیں تاکہ پولیس اپنی ڈیوٹی یکسوئی سے نبھائے اسی طرح پولیس کو ہدایت ہوئی کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے اور عوام کے ساتھ خوش اسلوبی اور شائستگی سے پیش آئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More