تحصیل کونسل بابوزئی کا 59 کروڑ سے زائد بجٹ اتفاق رائے سے منظور

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 22 نومبر 2018ء) تحصیل کونسل بابوزئی سوات کا 595893576 روپے کا کل بجٹ اتفاق رائے سے منظور ، اجلاس میں ممبران نے واساء کی ناقص کارکردگی اور پلازے کو فنکشنل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ، گذشتہ روز تحصیل کونسل بابوزئی کا اجلاس زیر صدارت تحصیل ناظم اکرام خان منعقد ہوا ، نائب ناظم /کنوینر فضل حمید خان نے ممبران کو ایجنڈے پر بحث کی اجازت دی ، جس پر شاہد علی خان ، ڈاکٹر خالڈ محمود ،اختر خان ، اختر خان ایڈوکیٹ ، حاجی محمد انور ، عمرربی ، بخت منیر خان ، گوہر علی خان اور دیگر ممبران سمیت خواتین ممبران نے بجٹ پر کھل کر بحث کی اور کہا کہ بجٹ ہمارا ایک متفقہ دستاویز ہے جس پر اختلاف رائے کا خاتمہ کرکے اس کی منظوری دی جائے ، ممبران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبزی منڈی اور جنرل بس سٹینڈ کی منتقلی کا کام تیز کیا جائے اور میونسپل پلازے کو فنکشنل کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں اور متفقہ طور پر مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کریں گے ، نائب ناظم فضل حمید خان نے ممبران کو ایجنڈے کے تحت بحث کرنے کا کہا ، اس کے بعد تحصیل ناظم اکرام خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یہ اخری بجٹ ہے جس میں غلطیوں کا ازالہ کردیا گیا ہے ، تحصیل کونسل ممبران اور ایم پی اے فضل حکیم خان کے اس سلسلے میں کردار کو سراہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے تحصیل کونسل کا دوبارہ اجلاس طلب کردیا جائیگا ، جس میں دیگر مسائل پر غور کیا جائیگا اور تمام مسائل افہام تفہیم سے حل کریں گے ، اکرام خان نے کہا کہ بجٹ میں کل تنخواہیں 125337569 ، سائراخراجات 35805000 ، چارجڈ( لارزمی اخراجات ) 197093012 اور ترقیاتی اخراجات 237657995 شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کے مسائل کے حل کے لئے ہم تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More